نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اپریل, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
  عمران عباس کی ترکی میں قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے ویڈیو مقبول  استنبول:  اداکار عمران عباس نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ عمران عباس نے انسٹاگرام پر بتایا کہ اس   ویڈیو کی ہدایات انہوں نے خود دی ہیں اور یہ ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کی عکاسی ترکی میں کی گئی ہے۔ جب کہ قصیدہ بردہ شریف بھی انہوں نے اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اب وہ اپنے مداحوں کی حمایت اور سپورٹ کے منتظر ہیں۔ https://youtu.be/NP_VkHYuv6U یہ ویڈیو ترکی کے شہر استنبول کی خوبصورت گلیوں میں فلمبند کی گئی ہے۔ جہاں عمران عباس اس وقت پاکستان اور ترکی کے مابین فروغ پزیر دوستی کے نمائندے کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم نے بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سلام عاجزانہ پیش کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔